*سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 اور کراچی بلڈنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ریگولیشن 2002 کی دھجیاں اڑا دی گئیں*

*کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری،ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی تعمیرات کروانے لگے،سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 اور کراچی بلڈنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ریگولیشن 2002 کی دھجیاں اڑا دی گئیں،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے صاف ستھرے علاقے کو بلڈر مافیا کنکریٹ کا جنگل بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے ، رہائشی پلاٹ نمبر2D-10/9پر بلڈر نے اضافی پانچویں اور چھٹی منزل تعمیر کروانا شروع کردی ہے، پلاٹ نمبر5A-10/14میں متعدد یونٹس گرائونڈ پلس ون تعمیرات جاری ہیں پلاٹ نمبر3G-10/ 35 اور پلاٹ نمبر5-A-2/31میںغیر قانونی طور پر رہائشی فلور ڈالے جارہے ہیں رہائشی مکان ہونے کے باوجود گرائونڈ پر چھ سے آٹھ دکانیں اور ایک فلور پر دو فلیٹ بنے ہوئے ہیں ذرائع کا دعوی ہے کہ بھاری رشوت کے عوض مذکورہ تعمیرات کی گئی ہیں،ضلع وسطی ناظم اباد نمبر 1 پلاٹ نمبر 1A 2/1 پر دو مہینے پہلے انہدامی کاروائی کی گئی تھی وہاں بلڈر اب دوبارہ زور و شور سے غیر قانونی تعمیرات کروا رہاہے*

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *